Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / افطار کے بعد 175 افراد علیل

افطار کے بعد 175 افراد علیل

بہرائچ (یو پی) ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 175 افراد مبینہ طور پر سمیت غذا کے سبب علیل ہوگئے جب کہ وہ یہاں موضع ہرواتند کے ایک مدرسہ میں افطار سے فارغ ہوئے تھے۔ پولیس نے آج کہا کہ گزشتہ روز حضورپور علاقہ میں واقع مدرسہ میں افطار کے بعد کئی مقامی افراد نے بے چینی کی شکایت کی اور قئے کرنے لگے۔ انھیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے کئی متاثرین کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ کوئی بھی سخت علیل نہیں بتایا گیا ہے۔ یہ فوڈ پوائزنگ کا معاملہ ہونے کا شبہ کرتے ہوئے پولیس نے غذا کے نمونے اکٹھا کئے جنھیں جانچ کیلئے بھیجا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT