Tuesday , December 11 2018

افغانستان، امریکی فوجی سمیت تین ملازمین ہلاک

کابل ۔25نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں دو مختلف کارروائیوں میں ایک امریکی فوجی اور دو افغان فوجی ہلاک ہوگئے ، امریکہ اپنے تین ملازمین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے ،فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی فوجی ’اندورنی حملے‘ میں مارا گیا ہے ، امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد رواں برس ہلاک ہونے فوجیوں کی تعداد مجموعی طورپر 9 ہو گئی ہے ،دوسری جانب صوبہ قندھار میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث 2 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں،افغان وزیر دفاع غفور احمد جاوید نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث انجن میں آگ لگ گئی اور ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جس میں 2 افغان فوجی ہلاک اور 2 ملازمین زخمی ہو گئے، طالبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT