Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / افغانستان، راکٹ حملے میں4بچے ہلاک

افغانستان، راکٹ حملے میں4بچے ہلاک

کابل۔15اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں راکٹ حملے میں 4 بچے ہلاک ہوگئے، مغربی صوبے فراہ میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 2پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے ، دوسری جانب کابل کو ازبکستان سے فراہم کرنے والی بجلی کا کھمبا دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے بعد افغان دارالحکومت کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سیایک مکان پر راکٹ حملے میں 4بچے ہلاک ہوگئے۔ ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق نادِ علی نامی ضلع میں بھی ایک راکٹ پھٹنے سے ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔ کسی عسکری گروپ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان: پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹرز کی رجسٹریشن شروع
کابل ۔15اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں ووٹروں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شورش زدہ اس ملک میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں۔ ممکنہ طور پر آئندہ انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔ افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے چیئرمین جان عبدالبادی سیدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں ووٹر خود کو تمام صوبوں کے دارالحکومتوں میں قائم کیے گئے مراکز میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT