Friday , September 21 2018
Home / پاکستان / افغانستان ،پاکستان پر الزام تراشی سے اجتناب کرے : تہمینہ جنجوعہ

افغانستان ،پاکستان پر الزام تراشی سے اجتناب کرے : تہمینہ جنجوعہ

اسلام آباد پڑوسی ملک میں دہشت گردی نہیں چاہتا، کابل حملے کی مشترکہ تحقیقات کرنے پاکستان کی پیشکش
اسلام آباد؍کابل ۔3فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعجاز احمد چودھری نے کہاکہ ان کا ملک افغانستان میں بدامنی ختم کرنے کے حق میں ہے اور علاقہ میں دہشت گردی نہیں چاہتا ۔مسٹر چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر افغانستان میں جنگ ختم ہوکر امن بحال ہوتا ہے وہاں کے شہریوں کے بعد دنیا میں واحد ہمارا ایسا ملک ہے جسے اس سے سب سے زیادہ فائدہ ہے ۔پاکستان ریڈیو کے مطابق مسٹر چودھری نے کہاکہ ہم وقار اور یکسانیت کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔دریں اثناء کابل سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا جہاں پاک افغان پہلے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستانی گروپ نے اجلاس میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ اور اعلٰی عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان پر الزام تراشی سے اجتناب کرے، الزام تراشی کی بجائے دونوں ممالک تعاون کو مزید بہتر بنائیں۔ تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان کو کابل میں ہونے والے حملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے افغانستان پر زور دیا کہ اپنے ہاں موجود پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور اپنی حدود میں سرحدی حفاظت کا انتظام مضبوط کرے۔ادھر اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکراتی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ افغانستان، پاکستان ایکشن پلان برائے تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے، جس سے باہمی روابط مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT