Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / افغانستان ، عراق کے بعد شام ، امریکہ کا نشانہ

افغانستان ، عراق کے بعد شام ، امریکہ کا نشانہ

کیمیائی اسلحہ کو تباہ کرنے کے بہانے حملہ ٹرمپ کی جارحیت : سدھاکر ریڈی

حیدرآباد۔ 15 اپریل(این ایس ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے بشارالاسد حکومت کی طرف سے کیمیائی اسلحہ کے ذخیرہ کو تباہ کرنے کے بہائے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی ’’برہنہ جارحیت‘‘ کی سخت مذمت کی۔ سی پی آئی کے جنرل سیکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ’’اس حملے کا مقصد اسلامی انتہا پسندوں کی مدد کرنا ہے جو خانہ جنگی میں ملوث ہیں اور ہزاروں افراد کو ہلاک کئے ہیں‘‘۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ’’ڈونالڈ ٹرمپ کی اس جارحانہ جنگ کے انتہائی تباہ کن اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین، افغانستان، عراق پہلے جس طرح امریکی سامراج کے جنگی جنون کا شکار بنے ہیں اور اب شام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ شام پر حملے کے بعد نئی کشیدگی پیدا ہوئی ہے جو ایک بڑی جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ سی پی آئی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے غیرمقبول باغیوں کی حمایت بند کرے اور شام کے معاملات سے خود کو دور رکھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT