Monday , June 18 2018
Home / دنیا / افغانستان اسلامک اسٹیٹ کیلئے پناہ گاہ بن جانے کا اندیشہ

افغانستان اسلامک اسٹیٹ کیلئے پناہ گاہ بن جانے کا اندیشہ

واشنگٹن۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق سینئر اہلکار کے مطابق افغانستان سے مغربی ملکوں کے فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد افغانستان اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کی بڑی پناہ گاہ بن سکتا ہے۔ اس طرح ہندوکْش کی یہ مملکت ممکنہ طور پر ایک بار پھر اسلام پسند عسکریت پسندوں کا محفوظ ٹھکانہ بن سکتی ہے۔ یہ بات س

واشنگٹن۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق سینئر اہلکار کے مطابق افغانستان سے مغربی ملکوں کے فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد افغانستان اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کی بڑی پناہ گاہ بن سکتا ہے۔ اس طرح ہندوکْش کی یہ مملکت ممکنہ طور پر ایک بار پھر اسلام پسند عسکریت پسندوں کا محفوظ ٹھکانہ بن سکتی ہے۔ یہ بات سی آئی اے کے ماضی میں پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹیشن چیف کے فرائض انجام دینے والے سابق سینئر اہلکار رابرٹ گرینیئر نے اپنی ایک نئی کتاب میں لکھی ہے۔ یہ کتاب مصنف کی یادداشتوں پر مشتمل ہے اور اسے ’قندھار تک 88 دن‘ کا نام دیا گیا ہے۔

میساچوسٹس میں شدید برفباری، نظام زندگی دوہفتوں سے معطل
بوسٹن ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست میساچوسٹس میں برفباری کے بعد صورتحال تاحال معمول پر نہیں آسکی۔دو ہفتے کی شدید برفباری نے کئی علاقوں کو شدید متاثر کیاہے۔ میڈیا کے مطابق میساچوسٹس کے مشرقی علاقوں میں نیشنل گارڈز کے 500 ارکان برف صاف کرنے کیلئے تعینات ہیں۔ ریاست بھر میں دو ہفتے کے دوران تقریباً 6 فٹ برف پڑی ہے۔

TOPPOPULARRECENT