Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / افغانستان : اعلیٰ امریکی عہدیدار کا دورہ

افغانستان : اعلیٰ امریکی عہدیدار کا دورہ

کابل۔16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جنرل ایچ آر میک ماسٹر آج کابل پہنچ گئے ۔ چند دن قبل امریکی فوج نے دولت اسلامیہ کے پوشیدہ ٹھکانوں پر مشرقی افغانستان میں اپنا سب سے بڑا بم حملہ کیا تھا جس میں تقریباً 100عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے ۔ ملک کے اپنے اولین دورہ کے موقع پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سفیر میک ماسٹر نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ باہمی تعاون پر انتہائی اہم مذاکرات کرنے جارہے ہیں ۔ صدر افغانستان کے صدارتی محل سے ٹوئیٹر پر لیفٹننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کا کابل میں آمد پر استقبال کرتے ہوئے ان کی مسلسل تائید پر اظہار تشکر کیا گیا ہے ۔ جمعرات کے دن امریکی فوج نے افغانستان پر جی بی یو ۔ 437B زبردست آرڈیننس فضائی دھماکہ کرنے والے بم سے حملہ کیا تھا جسے ’’ بموں کی ماں ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ صوبہ ننگر ہار کے ضلع اچین میں دولت اسلامیہ کے خفیہ ٹھکانوں پر پہلی بار اس بم سے حملہ کیا گیا تھا ۔ اس حملہ پر پوری دنیا میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی تھی اور افغانستان میں اس بم کے حملہ کی مذمت کی گئی تھی ۔ حالانکہ دولت اسلامیہ افغانستان میں طالبان سے زیادہ بڑا خطرہ نہیں سمجھا جاتا ۔ ایک ہفتہ پہلے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے شام پر میزائل حملے کئے تھے ۔ امریکہ نے شمالی کوریا پر امریکہ کی جانب سے ایسے کسی حملہ کی صورت میں اُسے خبردار کیا ہے  ۔

TOPPOPULARRECENT