Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان اور آئرلینڈ کو29 ٹسٹ مقابلے

افغانستان اور آئرلینڈ کو29 ٹسٹ مقابلے

دبئی ۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں نئے ٹسٹ ممالک آئر لینڈ اور افغانستان کو 29 ٹسٹ مل گئے ہیں۔ 2019 سے 2023 تک کے 4 سالہ پروگرام میں افغان ٹیم 13 اور آئرش ٹیم 16 ٹسٹ میچ کھیلے گی۔آئرش ٹیم ٹاپ 9 ممالک میں سے آدھے ممالک کے خلاف ٹسٹ کھیلے گی۔2019 میں آسٹریلیا، 2020 میں سر ی لنکا،2021 میں انگلینڈ اور 2022 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ افغانستان کے خلاف5،زمبابوے کے خلاف 4 اور بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹسٹ میچ ہونگے۔ افغان ٹیم 2020 اور 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف 5 زمبابوے کے خلاف 4 اور ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف ایک ایک ٹسٹ ہوگا۔ زمبابوے کو 17 ٹسٹ ملے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT