Tuesday , December 11 2018

افغانستان : دو واقعات میں چار کمسن بچے اور دو پولیس اہلکار ہلاک

کابل 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ ایک تخریب کار کی جانب سے داغے گئے راکٹ کے ایک گھر پر گرنے کے نتیجہ میںکم از کم 4 کمسن بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ کارروائی صوبہ ہیلمند میں ہوئی ہے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے آج کہا کہ کل رات دیر گئے ہوئی اس کارروائی میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے ۔ کسی نے بھی اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبات تخریب کار ہیلمند کے اضلاع میںبیشتر علاقہ پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم دو پولیس عہدیدار مغربی صوبہ فرح میں چیک پوسٹ پر حملہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT