Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / افغانستان : شورش پسندوں کے ہاتھوں نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان : شورش پسندوں کے ہاتھوں نیٹو فوجی ہلاک

کابل ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیٹو کے ایک بیان کے مطابق اُن کی سرویس سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کو شمالی افغانستان میں شورش پسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ امریکی قیادت والی اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کل رونما ہوا ۔ علاوہ ازیں دیگر تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔ یہاں تک کہ نیٹو فوجی ک

کابل ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیٹو کے ایک بیان کے مطابق اُن کی سرویس سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کو شمالی افغانستان میں شورش پسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ امریکی قیادت والی اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کل رونما ہوا ۔ علاوہ ازیں دیگر تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔ یہاں تک کہ نیٹو فوجی کی قومیت کیا تھی ، اس کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔ اس طرح جاریہ سال افغانستان میں نیٹو افواج سے تعلق رکھنے والے مہلوک فوجیوں کی تعداد 61 ہوگئی جن میں سے 45 کا تعلق امریکی فوج سے تھا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حالیہ دنوں میں شورش پسندوں نے افغان اور نیٹو افواج کے خلاف اپنے حملوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔گرما کا پورا موسم شورش پسندی میں ہی گزرگیا جن میں کچھ ایسے ناکام حملے بھی شامل ہیں جو اتحادی افواج کے قافلوں پر کئے گئے تھے ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حملے ایک ایسے وقت کئے جارہے ہیں جب نیٹو افواج افغانستان سے انخلاء کی تیاری کررہی ہے جو جاریہ سال کے اختتام تک ممکن ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT