Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / افغانستان : طالبان کی قید سے 33 پروفیسرس رہا

افغانستان : طالبان کی قید سے 33 پروفیسرس رہا

کابل۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ طالبان نے 33 عالمگیر شہرت یافتہ پروفیسرس اور طلبہ کو جنہیں ملک کے مشرقی علاقہ سے تقریباً 2 ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا، رہا کردیا۔ نائب گورنر غزنی محمد علی احمدی نے کہا کہ یرغمالوں کو کل رات اور آج علی الصبح رہا کیا گیا۔ قبائیلی سرداروں نے ان کی رہائی کیلئے طالبان سے ثالثی کی تھی۔ ب

کابل۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ طالبان نے 33 عالمگیر شہرت یافتہ پروفیسرس اور طلبہ کو جنہیں ملک کے مشرقی علاقہ سے تقریباً 2 ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا، رہا کردیا۔ نائب گورنر غزنی محمد علی احمدی نے کہا کہ یرغمالوں کو کل رات اور آج علی الصبح رہا کیا گیا۔ قبائیلی سرداروں نے ان کی رہائی کیلئے طالبان سے ثالثی کی تھی۔ بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیب احمر غزنی بھی ثالثوں میں شامل تھے۔ محمد علی احمد نے کہا کہ 33 افراد جن میں سے بیشتر قندھار یونیورسٹی کے پروفیسرس ہیں، کابل جارہے تھے، جبکہ جاریہ ماہ کے اوائل میں ان کی بس کو طالبان نے ضلع قرا باغ کے علاقہ میں روک کر اُن تمام کا اغوا کرلیا تھا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 33 افراد کی رہائی کی توثیق کی۔ ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے تاہم تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا رہائی کے بدلے زرِ تاوان ادا کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT