Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / افغانستان علاقائی معاشی کانفرنس کا میزبان

افغانستان علاقائی معاشی کانفرنس کا میزبان

کابل ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں نے ان کے ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے مواقع پر علاقائی معاشی کانفرنس کے دوسرے دن زور دیا۔ اس کانفرنس کا کل آغاز ہوا جس میں 30 سے زیادہ مالک اور 40 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کررہی ہیں۔ صدر افغانستان اشرف غنی نے کہا کہ ان کی موجودگی افغانستان کی ترقی سے ان کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ معاشی اصلاحات کریں گے کیونکہ بہتر مستقبل کے لئے کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ چوٹی کانفرنس افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان اتحاد کے مظاہرہ کا بھی ایک موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT