Sunday , November 18 2018
Home / دنیا / افغانستان : فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار،25ہلاک

افغانستان : فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار،25ہلاک

ہرات۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فوج کا ایک ہیلی کاپٹر آج فرح صوبے میں حادثے کا شکار ہوگیا ،جس میں 25لوگوں کی موت ہوگئی۔الجزیرہ نے بتایا کہ فوج کے دو ہیلی کاپٹر پڑوسی ہرات صوبے کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ان میں سے ایک نے راستے میں کنٹرول کھو دیا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوئے ،جن میں مغربی افغانستان کے نائب فوجی کور کمانڈر اور فرح صوبائی کونسل کے سربراہ بھی شامل ہیں۔صوبائی کونسل رکن نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر ایک پہاڑی سے ٹکراگیا جبکہ جنگجو تنظیم طالبان کے ترجمان کا دعوی ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کوطالبان نے مار گرایا ہے ۔ قابل ذکر ہیکہ افغانستان کے سینئر سرکاری اور فوجی افسر طالبان کی موجودگی والے علاقوں میں اکثر ہیلی کاپٹر سے سفر کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT