Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / افغانستان :مساجد پر بم حملے ، 60ہلاک ، 45 زخمی

افغانستان :مساجد پر بم حملے ، 60ہلاک ، 45 زخمی

 

کابل ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کابل کے مغربی علاقہ میں ایک شیعہ مسجد پر خودکش بم حملہ سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 45 زخمی ہوگئے۔ میجر جنرل علی مست مومند نے کہا کہ حملہ آور پیدل تھا اور امام زمن مسجد پر جو شہر کے علاقہ دشتی برچ میں واقع ہے، خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ علاقہ کے صدر ہاسپٹل استقیال محمد شبیر نصیب نے کہا کہ دو افراد کی نعشیں دواخانہ منتقل کی گئی ہیں جو خودکش بم حملہ میں ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں دو زخمی بھی یہاں زیرعلاج ہیں۔ کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایک اور واقعہ میں غور صوبائی پولیس کے ترجمان اقبال نظامی کے بموجب کم از کم 30 افراد ایک مقامی قائد کو نشانہ بنا کر کئے ہوئے بم حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ یہ عہدیدار ایک اعلیٰ سطحی علاقائی سیاستداں اور فوجی قائد تھا جس کا تعلق جمعیت سیاسی پارٹی غور سے تھا۔ وہ بھی دیگر 30 مصلیوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔ غور کے گورنر عطا محمد نور نے جو جمعیت کے ایک نمایاں قائد رہ چکے ہیں، اس کی توثیق کی گئی۔ اس حملہ کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT