افغانستان : مسجد دھماکہ میں ہلاکتیں 27 ہوگئیں

کابل 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک دھماکہ سے افغانستان میں ایک مسجد میں دراڑیں پڑگئی تھیں جبکہ شورش زدہ مشرقی صوبہ خوست میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر ایک خودکش بم بردار نے خود کو دھماکہ سے اُڑالیا تھا۔ لیکن سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد اور تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ کسی بھی گروپ نے اِس دھماکہ کی ذمہ داری ہنوز قبول نہیں کی ہے۔ یہ افغانستان میں خودکش دھماکوں کا تازہ ترین واقعہ ہے جو تقریباً روزانہ ہورہے ہیں۔ مہلوکین اور زخمیوں کو قریبی دواخانہ جو فوجی اڈے کے اندر قائم ہے، منتقل کیا گیا۔ شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ دھماکہ ایک خودکش بم دھماکہ میں تقریباً 55 مذہبی رہنماؤں کی کابل میں ہلاکت کے چند ہی دن بعد پیش آیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT