Tuesday , December 11 2018

افغانستان میں اعلیٰ طالبان کمانڈر حاجی وزیر حملہ میں ہلاک

کابل 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں ایک اہم طالبان کمانڈر حاجی وزیر ایک حملے میں آج ہلاک ہوگئے ۔ زنہوا خبر رساں ادارہ نے صوبائی پولیس سربراہ عبدالماجد روزی کے حوالے سے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں کے مغربی افغانستان کے کمانڈر حاجی وزیر ایک مکان میں کسی دہشت گرد منصوبہ کی تیاری میں مصروف تھے کہ سکیوریٹی فورسیس نے انٹلی جنس

کابل 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں ایک اہم طالبان کمانڈر حاجی وزیر ایک حملے میں آج ہلاک ہوگئے ۔ زنہوا خبر رساں ادارہ نے صوبائی پولیس سربراہ عبدالماجد روزی کے حوالے سے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں کے مغربی افغانستان کے کمانڈر حاجی وزیر ایک مکان میں کسی دہشت گرد منصوبہ کی تیاری میں مصروف تھے کہ سکیوریٹی فورسیس نے انٹلی جنس اطلاع ملنے پر گھر پر دھاوا کیا جس کے نتیجہ میں حاجی زیر ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ حاجی وزیر کی کمان میں 500 سے زائد عسکریت پسند تھے اور ان کی موت ہیرات اور پڑوسی صوبہ میں طالبان سرگرمیوں کیلئے بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتی ہے ۔طالبان عسکریت پسند افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کیلئے حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT