Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / افغانستان میں اغوا کی گئی آسٹریلیائی خاتون کی تلاش جاری

افغانستان میں اغوا کی گئی آسٹریلیائی خاتون کی تلاش جاری

کابل ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیر خارجہ جُولی بشپ نے کہا کہ اُن کی حکومت کو کوئی معلومات ابھی تک حاصل نہیں ہو سکی ہیں کہ پرتھ شہر کی رہنے والی خاتون کو افغان شہر جلال آباد میں کن لوگوں یا کس گروپ نے اغوا کیا ہے۔ برطانوی اور افغان حکام کے تعاون سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔ افغان صوبے ننگر ہار میں اغوا کی گئی خاتون کا نام کیتھرین جین ولسن بتایا گیا ہے۔ ایسے ذرائع سے بھی رابطے پیدا کیے گئے ہیں جو اغواکاروں کا کھوج نکالنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ خاتون کو کل جمعہ کے روز نامعلوم نقاب پوش اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT