Monday , June 18 2018
Home / دنیا / افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملے

افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملے

کابل ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے مشرقی افغانستان کے علاقے میں فضائی حملے کئے ۔ جبکہ مبینہ طور پر مشرقی افغانستان میں داخلی طور پر حملے کئے گئے ۔ افغانستان کے ذرائع کے بموجب 13 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل پیش آیا جبکہ امریکی فوجیوں پر افغان فوجیوں نے حملہ کرکے 13 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ امریکی فوجی طلایہ گردی کررہے تھے ۔ ننگر ہار صوبہ کے علاقہ اچین میں جو دولت اسلامیہ کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے ایک کمانڈر حکیم خان کے بموجب دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے امریکی فوجیوں پر یہ حملہ کیا تھا ۔ اس نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آنے کے بعد امریکی فوج نے نیم فوجی جنگجؤں پر فضائی حملے کئے جس سے 13 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ حالانکہ دیگر ذرائع کے بموجب یہ تعداد مختلف ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعہ کی صبح کم از کم 8 نیم فوجی جنگجوؤں کی تدفین دیکھی ہے ۔ مقامی ذرائع کے بموجب امریکی فوجی مہلوکین میں شامل تھے ۔ لیکن امریکی فوج کا بیان ہے کہ وہ صرف زخمی ہوئے تھے اور دواخانہ میں علاج کے بعد ان کی حالت مستحکم ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT