Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / افغانستان میں امریکی فوج برقرار رکھنے کی سفارش

افغانستان میں امریکی فوج برقرار رکھنے کی سفارش

واشنگٹن۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)  امریکہ کے 13 ریٹائرڈ جنرلوں اور سینئر سفارت کاروں نے صدر براک اوباما سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو برقرار رکھنے اور ان کی تعداد میں کمی نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی سے افغانستان کی حکومت اور اس ملک کی فوج کا حوصلہ بلند رہے گا۔فوج کے جن ریٹائرڈ سینئر حکام نے اوباما انتظامیہ سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو برقراررکھنے کی اپیل کی ہے یہ وہ افسر ہیں جنہوں نے بش اور اوباما انتظامیہ کے وقت میں افغانستان میں امریکی فوج کی کارروائی کو دیکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT