Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں 17 شہری جاں بحق

افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں 17 شہری جاں بحق

کابل9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملوں میں 17 شہری جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے گومل ضلع کے علاقے نعمت آباد میں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک قبائلی سردار بھی شامل ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلے حملے میں ایک جیپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں قبائلی سردار حاجی روزالدین اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ سوار تھے۔ اس حملے میں حاجی روزالدین سمیت 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ مزید دونوں حملوں میں ایک مکان کے کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا جو حاجی روز الدین پر کیے گئے حملے کے مقام کے قریب ہی واقع ہے اس حملے میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT