Friday , October 19 2018
Home / دنیا / افغانستان میں امیدوار کی ریلی میں بمباری، 14 ہلاک

افغانستان میں امیدوار کی ریلی میں بمباری، 14 ہلاک

کابل ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک موٹر سائیکل کو دھماکو مادے کے ساتھ آج شمال مشرقی افغانستان میں ایک انتخابی ریلی میں اڑا دیا گیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں عام شہریوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز بھی شامل ہیں، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ صوبہ تخر میں صوبائی پولیس سربراہ کے ترجمان خلیل اثر نے کہا کہ دھماکو مادے سے لدی موٹر بائک ضلع رستق میں منعقدہ ریلی کے قریب پارک کی گئی تھی اور دھماکے میں 32 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حملہ تقریباً دوپہر میں پیش آیا جبکہ خاتون امیدوار ناظفہ یوسفی بیگ ریلی کے مقام پر پہنچی تھیں۔ وہ 20 اکٹوبر کے انتخابات میں پارلیمانی نشست کیلئے مسابقت میں ہیں۔ فوری طور پر واضح نہ ہوسکا کہ آیا وہی اس حملے کا نشانہ تھیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان جواد حاجری نے کہا کہ رستق دورافتادہ ضلع ہے جہاں شورش پسندانہ حملے ماضی میں پیش نہیں آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT