Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / افغانستان میں امیدوار کے قافلہ پر بم حملہ

افغانستان میں امیدوار کے قافلہ پر بم حملہ

صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ محفوظ، چار افراد ہلاک، 16 زخمی

صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ محفوظ، چار افراد ہلاک، 16 زخمی
کابل ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلہ پر دو حملے کئے گئے۔ وہ انتخابی مہم میں جو کابل کے شادی خانہ میں مقرر کی گئی تھی، شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ حملے سے 4 شہری ہلاک ہوگئے۔ تاہم صدارتی امیدوار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ترجمان صادق صدیقی نے کہا کہ ایک خودکش بم بردار نے لب سڑک نصب بم کے ذریعہ عبداللہ عبداللہ کے قافلہ کو حملہ کا نشانہ بنایا تھا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ سفر میں کوئی شریک نہیں تھا

لیکن کابل پولیس کے سربراہ محمد ظاہر نے کہا کہ دونوں بم دھماکے خودکش بم برداروں نے کئے تھے۔ پہلا ایک ڈرائیور تھا جس نے ایک گاڑی کو دھماکہ سے اڑا دیا تھا۔ دوسرا خودکش بم بردار پیدل تھا۔ پولیس سربراہ نے 2 افراد کے ہلاک ہونے اور 16 افراد کے زخمی ہونے کی توثیق کی ہے۔ حملہ کے کچھ ہی دیر بعد ٹی وی پر مختصر سے خطاب میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے جو انتخابات کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور ماضی میں وزیرخارجہ بھی رہ چکے ہیں، کہا کہ ان کے صیانتی گارڈس زخمیوں میں شامل ہیں۔ تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایک اخباری نمائندہ کے بموجب بم حملوں سے کئی گاڑیاں اور قریبی دکانوں کے سامنے کے حصے تباہ ہوگئے جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر جلی ہوئی دھات اور دیگر ملبہ پھیل گیا۔

TOPPOPULARRECENT