Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / افغانستان میں آئی ایس نے 35 افراد کا اغوا کیا

افغانستان میں آئی ایس نے 35 افراد کا اغوا کیا

دوبئی، 11 ستمبر (یو این آئی) شمالی افغانستان کے جاوزجان صوبے سے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) اور طالبان کے دہشت گردوں نے 35 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آئی ایس اور طالبان دونوں نے صوبہ کے کوش ٹیپا اور رخاب اضلاع کے بیچ راستوں پر چوکیوں کی تعمیر کی ہے ۔ دونوں دہشت گرد تنظیم ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام پر لوگوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں، دونوں تنظیموں نے 35 شہریوں کو یرغمال بنایا ہے ۔ افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں شاہین کور کے پریس آفیسر نصر اللہ جمشیدی نے کل اس واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اپنے روایتی گڑھ سے آگے بڑھ کر شمال کے پرامن علاقوں تک پھیل گیا ہے جہاں وہ نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شامل کرر ہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT