Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / افغانستان میں ایک اور شہر پر طالبان کے قبضہ کا اندیشہ

افغانستان میں ایک اور شہر پر طالبان کے قبضہ کا اندیشہ

غزنی۔ 12 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام)مشرقی افغانستان میں آج لڑائی مزید شدت اختیار کرگئی اور طالبان باغی ایک اور صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کیلئے تیار ہیں۔ دو ہفتہ قبل انھوں نے شمالی قندوز شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور گزشتہ 14 سال کے دوران اسے طالبان کی اب تک کی سب سے بڑی فوجی کامیابی تصور کیا جارہا تھا ۔ افغان فوج نے غزنی سٹی کے محاصرہ کی کوشش کو ناکام بنادیا لیکن سکیورٹی کے خطرات برقرار ہیں اور اندیشہ ہے کہ دہشت گرد گروپ یہاں کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔ تشدد کے نتیجہ میں مقامی دوکانات اور اسکول بند کردیئے گئے اور تقریباً 2000 طالبان جنگجوؤں نے مختلف سمتوں سے غزنی پر حملے شروع کردیئے ۔ نائب صوبائی گورنر محمد علی احمدی نے کہاکہ وہ غزنی شہر سے پانچ کیلومیٹر قریب تک پہونچ گئے تھے لیکن افغان فوج نے پیچھے ڈھکیل دیا۔

TOPPOPULARRECENT