Friday , April 27 2018
Home / دنیا / افغانستان میں بم دھماکہ ‘12شہری ہلاک

افغانستان میں بم دھماکہ ‘12شہری ہلاک

کابل ۔21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مغربی صوبہ ہیرات میں لب سڑک بم دھماکہ سے 12شہری ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالاحد ولیزادہ نے کہا کہ 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ بم ضلع گلران میں گزرنے والی ایک گاڑی کے نیچے دھماکہ سے پھٹ پڑا تھا ۔ کسی بھی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ولیزادہ نے طالبان کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT