Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / افغانستان میں بم سے 6 ہلاکتیں

افغانستان میں بم سے 6 ہلاکتیں

قندھار ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان حکومت کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں لب سڑک بم کے دھماکے سے چھ شہری بشمول دو خواتین اور دو بچے ہلاک ہوگئے۔ ضلع موسی قلہ کے سربراہ محمد شریف نے آج کہا کہ گزشتہ رات کے دھماکے نے ایک گاڑی کو تہس نہس کردیا جس سے اس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔ کسی نے بھی اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT