Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / افغانستان میں حملہ ‘11ہلاک 13زخمی

افغانستان میں حملہ ‘11ہلاک 13زخمی

کابل ۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی عہدیدار کے بموجب کم از کم 11افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ۔ شورش زدہ مشرقی شہر  جلال آباد میں عبداللہ حیوغنی کے مکان پر حملہ کیا گیا تھا ۔ صوبہ ننگر ہار حکومت کے ترجمان نے آج کہا کہ حملہ آور نے 10:30بجے دن عبیداللہ شنواری کے رہائشی مکان کے علاقہ میں خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا ۔ شنواری ننگر ہار کی صوبائیکونسل کے رکن ہیں اور ان کا خاندان مقامی و قومی سیاست میں سرگرم ہیں ۔ حیوغنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اُن کی عمارت کے احاطہ میں جو گنجان آباد علاقہ ہے خاص طور پر کئی افراد کو اُن کی ایک خاندانی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ‘ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ وہاں کئی لوگ موجود تھے ۔ یہ عمارت پاکستانی قونصل خانہ کے قریب ہے جسے گذشتہ ہفتہ حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT