Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / افغانستان میں حملے، 9 ہلاک

افغانستان میں حملے، 9 ہلاک

کابل ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں آج کئے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں دو بچے شامل ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ دھماکہ آگ لگانے والی لکڑی کے گودام میں ہوا۔ جنوبی صوبۂ خادمین کے ضلع ظہری میں یہ دھماکہ ہوا، دیگر 10 بچے زخمی بتائے گئے ہیں، ان میں 7 کی حالت نازک ہے۔ زخمی بچوں میں سے ایک بچہ کے والد بسم ا

کابل ۔ 7 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں آج کئے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں دو بچے شامل ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ دھماکہ آگ لگانے والی لکڑی کے گودام میں ہوا۔ جنوبی صوبۂ خادمین کے ضلع ظہری میں یہ دھماکہ ہوا، دیگر 10 بچے زخمی بتائے گئے ہیں، ان میں 7 کی حالت نازک ہے۔ زخمی بچوں میں سے ایک بچہ کے والد بسم اللہ جان نے کہا کہ ہمارے بچے اس لکڑی کے گودام سے لکڑی لینے کیلئے پہنچے تھے، بم دھماکہ کی زد میں آگئے۔ حکومت کو فوری یہ علاقہ صاف کردینا چاہئے۔ حکومت کا کام ہے کہ وہ ہمارا تحفظ کریں۔ پاکستان سے متصل سرحدی صوبہ میں بم دھماکے اب معمول کی بات بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT