Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / افغانستان میں خودکش حملہ ، 50 ہلاک

افغانستان میں خودکش حملہ ، 50 ہلاک

کابل ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افغانستان میں والی بال میچ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار خودکش بم بردار نے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکہ سے اڑالیا اس میں تقریباً 50 افراد ہلاک اور دیگر 60 زخمی ہوئے ۔ خودکش حملہ آور نے والی بال میچ کے دوران پہونچ کر یہ حملہ کیا۔ صوبہ پکتیکا کے ڈپٹی گور نر عطا اللہ فضلی نے کہا کہ والی بال میچ دیکھنے م

کابل ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افغانستان میں والی بال میچ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار خودکش بم بردار نے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکہ سے اڑالیا اس میں تقریباً 50 افراد ہلاک اور دیگر 60 زخمی ہوئے ۔ خودکش حملہ آور نے والی بال میچ کے دوران پہونچ کر یہ حملہ کیا۔ صوبہ پکتیکا کے ڈپٹی گور نر عطا اللہ فضلی نے کہا کہ والی بال میچ دیکھنے میں مصروف سینکڑوں افراد دھماکہ کی زد میں آگئے ۔ ان میں صوبہ کے عہدیدار اور پولیس سربراہ بھی موجود تھے ۔ دھماکہ کی شدت سے کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ یہ حملہ پکتیکا کے یحییٰ خیل ضلع میں کیا گیا جو پاکستانی سرحد سے متصل ایک متاثرہ علاقہ ہے ۔

صدر افغانستان اشرف غنی نے جو ستمبر میں اقتدار میں آئے ہیں اس حملہ کی شدید مذمت کی ۔ حملہ کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ طالبان نے بھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جبکہ افغانستان بھر میں زیادہ تر حملوں کیلئے طالبان ہی ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ جولائی میں انہیں پکتیکا میں شدید دھماکہ ہوا تھا جب ایک بم بردار نے دھماکو اشیاء سے لدے ہوئے ٹرک کو ہجوم میں گھسا دیا تھا جہاں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور ان کے درمیان پہونچ کر حملہ کیا ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہے۔ مرنے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔ امریکی زیرقیادت ناٹو فوج کی موجودگی کا اس سال تخلیہ موخرکردیا گیا ہے لیکن طالبان نے حالیہ دنوں میں سلسلہ وار حملے کئے ہیں جو افغانستان کی فوج اور پولیس کیلئے کڑی آزمائش ثابت ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT