افغانستان میں خودکش دھماکہ، 30 ہلاک ،45افراد زخمی

Afghan National Army (ANA) prepare for an operation against insurgents in Khogyani district of Nangarhar province, Afghanistan November 28, 2017. REUTERS/Parwiz

کابل۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں گزشتہ شب خودکش دھماکے اور حملوں میں مرنے والوں کی تعداد اہلکاروں سمیت30 ہوگئی ہے جبکہ 45 زخمی افرادہوگئے ۔خودکش حملہ اسلامی اتحاد پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب کے دوران ہوا، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ، مرنے والوں میں7 شہری شامل ہیں، خودکش بمبار تقریب میں داخل نہیں ہوسکا تھا اور پولیس کی جانب سے شناخت کیے جانے پر چیک پوسٹ کے قریب ہی خود کو اڑا دیا۔تقریب میں موجود کاظم علی کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ تقریب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور ان کے نائب محمد محقق بھی موجود تھے ۔ صوبہ تخار کے ضلع خواجہ گر میں طالبان نے رات گئے متعدد چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس میں 10 پولیس اہلکار اور 7 فوجی ہلاک جبکہ 15 اہلکار زخمی بھی ہوگئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT