Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / افغانستان میں دو مساجدپر حملے ، 72ہلاک

افغانستان میں دو مساجدپر حملے ، 72ہلاک

کابل۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں د ومساجد پر ہوئے خود کش حملہ میں کم سے کم 72 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ایک سکیورٹی افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کل دو مساجد کو نشانہ بنایا۔ پہلا واقعہ راجدھانی کابل میں ایک شیعہ مسجد میں حملہ آور نے گھس کر فائرنگ شروع کردی اور اس کے بعد خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔اس حادثہ میں 49 افراد مارے گئے ۔حملہ آور نے کابل کے مغربی ضلع دشت بارچی میں واقع امام زمان مسجد کو نشانہ بنایا اس وقت جمعہ کی نماز کیلئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں اکٹھے تھے ۔ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ،لیکن حال کے مہینوں میں دولت اسلامیہ نے شیعہ فرقہ پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری لی ہے ۔دوسرے واقعہ میں ایک خود کش حملہ آور نے صوبہ غور کے ایک مسجد میں گھس کر خود کو اڑا لیا جس میں 23 افراد کی موت ہوگئی۔صوبہ غور کے پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک مقامی لیڈر کو نشانہ بناکر کئے گئے حملہ میں کم از کم 23 افراد مارے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT