Friday , November 17 2017
Home / دنیا / افغانستان میں دو ہلاک اور دیگر 19پر عدالت میں حملہ

افغانستان میں دو ہلاک اور دیگر 19پر عدالت میں حملہ

کابل ۔5جون ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان بندوق بردار عدالت کی عمارت میں جو مشرقی افغانستان کی ہے زبردستی داخل ہوگئے اور  انہوں نے وکیل استغاثہ اعلیٰ کا قتل کردیا ۔ یہ عدالت کے ملازمین پر شورش پسندوں کے حملوں کا تازہ ترین واقعہ ہے ۔ اس حملہ کا آغاز وکیل استغاثہ اکرم نجات کے قتل سے ہوا ۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کا مقصد اُن کے نئے موقف کا تعارف تھا ۔ نثار احمد عبدالرحیم زئی نائب سربراہ پولیس صوبہ لوگر نے کہا کہ دیگر 19 افراد اس حملہ میں پلی علیم کے کمرہ عدالت میں حملہ کے دوران زخمی ہوگئے ۔ تینوں حملہ آواروں کو افغان فوج نے گولی مار دی ۔ طالبان حالیہ دنوں میں عدالت کے ملازمین پر حملوں میں شدت پیدا کرچکے ہیں جب کہ حکومت نے 6 مجرم شورش پسندوں کو گذشتہ ماہ سزائے موت دی تھی ۔ سزائے موت سے یہ اشارہ طالبان کو پہنچا تھا کہ دو سال کی ناکام حکمرانی کی کوششوں کے بعد تاکہ امن مذاکرات کا احیاء کیا جاسکے حکومت نے اپنا رویہ سخت کرلیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ طالبان کے چار بندوق برداروں نے جو برقعہ میں اور برقعہ کے اندر فوجی وردی میں ملبوس تھے ‘ مشرقی غزنی کی عدالت کی ایک عمارت پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ شہری اور ایک ملازم پولیس ہلاک ہوگیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT