Saturday , December 15 2018

افغانستان میں سات طالبان ہلاک

قندھار۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے قندھار صوبے میں (شمالی بحراقیانوس معاہداتی تنظیم)ناٹو کی قیادت والی فوج کے فضائی حملے میں کم ازکم سات طالبانی دہشت گرد مارے گئے اور بم بنانے والی ایک فیکٹری کو تباہ کردیاگیا ہے۔پولیس محکمے کے افسر کاظم آزاد نے منگل کو بتایا کہ میوانڈ ضلع کے بند ہ تیمورعلاقے میں کل رات کئے گئے فضائی حملے میں مقامی طالبانی لیڈر رحمت اللہ سمیت سات دہشت گرد مارے گئے ۔اس حملے میں دو ددہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔افسر نے بتایا کہ حملے میں پولیس کی کچھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جنہیں دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے واقعات انجام دینے کے بعد اپنے پاس ہی رکھاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT