Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / افغانستان میں طالبان کا خاتمہ امریکہ کا اہم مقصد : ٹرمپ

افغانستان میں طالبان کا خاتمہ امریکہ کا اہم مقصد : ٹرمپ

واشنگٹن۔ 22اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کو بھیجنے کے منصوبہ کو کل رات منظوری دیتے ہوئے کہاکہ یہ امریکہ کی پالیسی تبدیلی کا حصہ ہے اور وہاں ہمارا مقصد طالبان کو شکست دینا ہے ۔ٹرمپ نے واشنگٹن کے نزدیک ایک فوجی ٹھکانہ پر اپنے خطاب میں کہاکہ نئی پالیسی کا مقصد افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنا ہے تاکہ وہاں چھپے ہوئے دہشت گرد امریکہ کو نشانہ بنانے کی بات خواب میں بھی نہ سوچ سکیں۔خیال رہے کہ مسٹر ٹرمپ ہمیشہ اپنے سے قبل امریکی صدور کی افغانستان کے بارے میں پالیسیوں کے زبردست تنقید کرتے رہے ہیں لیکن اب یہ چیلنج ان کے سامنے ہے کہ کس طرح طالبان کو ختم کیا جائے کیونکہ افغانستان میں ہمیشہ ہی حکومت کی کمزوریوں کا طالبان نے فائدہ اٹھایا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ ابھی افغانستان میں مزید کتنے فوجیوں کو تعینات کیاجائے گا اور انکی تعیناتی کی مدت کیا ہوگی لیکن سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر دفاع جم میٹس کے اس منصوبہ کو منظوری دی ہے جس میں افغانستان فاضل چار ہزار فوجیوں کو بھیجنے کی بات کہی گئی ہے اور انہیں ملاکر وہاں امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12400ہوجائے گی۔مسٹر ٹرمپ نے یہ وارننگ بھی دی کہ افغانستان میں امریکہ کا اہم مقصد طالبان کا خاتمہ ہے اور اس کے بعد افغانستان خودہی اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا

TOPPOPULARRECENT