Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 11پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 11پولیس اہلکار ہلاک

ہیرات ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طالبان عسکریت پسندوں نے مغربی افغانستان کے ایک چیک پوائنٹ پر گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے کم و بیش 9 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو پولیس اہلکار سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے جہاں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ہیرات کے صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سنداند ڈسٹرکٹ میں ہوئے حملہ میں دو بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ چیک پوائنٹ سے طالبان نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود پر بھی قبضہ کرلیا۔ اس موقع پر شنداند کے ڈسٹرکٹ گورنر شکراللہ شاکر نے بھی ہلاکتوں کی توثیق کی۔

TOPPOPULARRECENT