Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / افغانستان میں فضائی حملے طالبان کمانڈر ہلاک

افغانستان میں فضائی حملے طالبان کمانڈر ہلاک

کابل ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ حکومت کے فضائی حملوں سے ایک طالبان کمانڈر اور اس کے 5 ارکان خاندان شمالی صوبہ کپسیا میں ہلاک کردیئے گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان قیس قادری نے اطلاع دی ہیکہ یہ حملہ نجراب میں علی الصبح کیا گیا جس سے طالبان کمانڈر دلاور خان دو خواتین اور تین بچے جو اس کے ارکان خاندان تھے، ہلاک ہوگئے۔ قادری نے کہا کہ عہدیدار اس کے بھائی کی تلاش میں ہیں جو اس فضائی حملہ میں بچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی فضائیہ کے ان حملوں سے قبل دلاور خان کے گھر پر فوج نے فائرنگ بھی کی تھی۔ طالبان کی حکومت کو امریکہ نے افغانستان پر حملہ کرتے ہوئے انہیں اقتدار سے بیدخل کردیاتھا۔ اس کے بعد سے ہی طالبان کے حکومت افغانستان کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT