Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / افغانستان میں فضائی حملے 2پولیس ملازمین اور 7عسکریت پسند ہلاک

افغانستان میں فضائی حملے 2پولیس ملازمین اور 7عسکریت پسند ہلاک

کابل۔8اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان کے کم از کم 7 شورش پسند ایک فضائی حملہ کے دوران جو شمالی صوبہ ساری پُل میں افغان فوج نے کیا تھا ‘ ہلاک ہوگئے ۔ فوج ایک ترجمان نصرت اللہ جمشیدی نے شمالی افغانستان میں کہا کہ دیگر شورش پسند ہفتہ کے دن دیر گئے فوج کے فضائی حملہ میں زخمی ہوگئے ۔ فوج نے عسکریت پسندوں کے ایک تربیتی کیمپ پر کوہستانت ضلع میں نشانہ بنایا تھا ۔ ایک علحدہ اطلاع کے بموجب شمالی صوبہ بغلان میں پولیس عہدیدار ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسندوں نے ان کی چوکی پر حملہ کیا ۔ پولیس سربراہ کے ترجمان ذبیح اللہ شجاع نے کہا کہ دیگر پولیس عہدیدار اس حملہ میں زخمی ہوئے ۔ یہ حملہ ڈنڈے غوری علاقہ میں کیا گیا تھا ۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان شورش پسند اکثر افغان فوج کو اس علاقہ میں حملوں کا نشانہ بناتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT