Monday , July 16 2018
Home / دنیا / افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 10 شہری ہلاک

افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران 10 شہری ہلاک

کابل ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق مشرقی ننگرہار صوبہ میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 10 شہری ہلاک ہوگئے۔ صوبائی کونسل کے رکن ایمل عمر نے بتایا کہ تمام مہلوکین دوکاندار تھے جو واقعہ کے وقت اپنی دوکان کے باہر سورہے تھے۔ فوجی آپریشن کے دوران جب فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو یہ لوگ بھی فائرنگ کی زد میں آ گئے اور اس طرح ان کی یہ نیند ابدی نیند میں تبدیل ہوگئی۔ ایک دیگر عہدیدار عطاء اللہ خوگیانی نے شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی اور یہ بھی بتایا کہ تین مشتبہ شورش پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد پر پائے جانے والے تضاد پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ طالبان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہلاکتوں کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا جبکہ ننگرہار میں دولت اسلامیہ سے ملحقہ ایک دیگر جنگجو تنظیم بھی سرگرم ہے

TOPPOPULARRECENT