Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / افغانستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات

افغانستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات

کابل۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس خاتون کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس پر مبینہ طور پر مسجد میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی کاپیاں جلانے کا الزام تھا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث ہونے کے شک پر چار افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ صدر نے کہاکہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔ خاتون کے افراد

کابل۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس خاتون کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس پر مبینہ طور پر مسجد میں اسلام کی مقدس کتاب قرآن کی کاپیاں جلانے کا الزام تھا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ملوث ہونے کے شک پر چار افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ صدر نے کہاکہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔ خاتون کے افرادِ خانہ کا کہنا ہے کہ کچھ سالوں سے ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور انھوں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا تھا۔ اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ کابل میں پیش آیا تھا جہاں ہجوم اس خاتون کو مسجد سے باہر کھینچ لایا۔ ہجوم نے اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا پھر اسے آگ لگا دی۔ جس وقت اس خاتون کو گھسیٹ کر باہر لایا جا رہا تھا اس وقت کچھ لوگوں نے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس خاتون کو کابل کی ایک مسجد کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے وقت مختلف فورسز کے فوجی بھی نزدیک ہی تھے۔ کابل کے کرمنل انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ محمد فرید فاضلی کا کہنا ہے کہ افسران نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

TOPPOPULARRECENT