Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / افغانستان میں لڑائی سے اقوام متحدہ کو تشویش

افغانستان میں لڑائی سے اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ،22اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ کے انسانی معاملوں کے کوآرڈی نیشن آفس (او سی ایچ اے )نے مشرقی افغانستان میں طالبان اور اسلامک اسٹیٹ -خراسان کے درمیان زبردست لڑائی پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کل کہا کہ حال ہی میں دو ہزار سے زیادہ لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔پانچ دن قبل ننگر ہار صوبہ میں لڑائی شروع ہونے کی وجہ سے پانچ ہزار لوگوں کو نقل مکانی کی مار جھیلنی پڑی تھی۔مسٹر حق نے کہا کہ موجودہ وقت میں ایمبولینس کو ایمر جنسی حالات میں رکھا گیا ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کل دو ہزار مریضوں تک پہنچ بنانے کیلئے مزید سپلائی بھیج دی ہے ۔او سی ایچ اے نے کہا کہ جہاں تک پہنچ کی اجازت ہوگی وہ انسانی امداد جاری رکھے گا۔

TOPPOPULARRECENT