Wednesday , May 23 2018
Home / عرب دنیا / افغانستان میں ناٹو کے قافلہ پر حملہ

افغانستان میں ناٹو کے قافلہ پر حملہ

دبئی، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے قندھار میں ناٹو کی قیادت والی اتحادی افواج کے قافلے پر ہوئے ایک خود کش حملے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ کل قندھار شہر میں ایک سڑک کے کنارے ہوا۔ یہ سڑک شہر کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے جوڑتی ہے . اس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی اور چار دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں لیکن قافلے میں موجود کسی غیر ملکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔مقامی رہائشی احمد نے کہا کہ جب بین الاقوامی فوج کی ایک قافلہ ہمارے پڑوس سے گزر رہا تھا، تبھی ہم نے ایک خوفناک دھماکے کی آواز سنی۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے کئی گاڑیوں اور قریبی مکانات کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT