Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / افغانستان میں ووٹوں کی گنتی مکمل نتائج کا ڈسمبر میں اعلان

افغانستان میں ووٹوں کی گنتی مکمل نتائج کا ڈسمبر میں اعلان

کابل ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں 20 اکٹوبر کو ہوئے پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگیا ہے حالانکہ رائے دہی کا عمل مختلف مقامات پر تشدد برپا ہونے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا لیکن عوام کے جوش و خروش میں کوئی کمی نہیں آئی۔ دو روزہ رائے دہی کے دوران حملہ کے واقعات میں 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس میں بچوں کی بھی کثیر تعداد ہے۔ تاہم رائے دہی کا تناسب بیحد کم رہا۔ 8.8 ملین رجسٹرڈ ووٹرس میں سے صرف 4 ملین ووٹرس ہی رائے دہی کیلئے پولنگ بوتھ پہنچے۔ دوسری طرف جنوبی قندھار صوبہ میں رائے دہی 27 اکٹوبر کو ہوگی کیونکہ وہ تشدد برپا ہونے سے دو سینئر افغان عہدیدار ہلاک ہوگئے جن میں صوبائی پولیس سربراہ جنرل عبدالرزاق بھی شامل ہے۔ کہا جارہا ہیکہ انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان ماہ ڈسمبر میں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT