Monday , July 16 2018
Home / پاکستان / افغانستان میں پاکستانی سفارتکارکا قتل

افغانستان میں پاکستانی سفارتکارکا قتل

اسلام آباد،7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جلال آباد شہر میں پاکستانی سفارت خانے کے افسر کا گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے کل ایک سفارتکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے اس معاملے میں افغان وزارت خارجہ کے انچارج کو طلب کرکے اپنا احتجاج درج کرایا اور مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔محترمہ جنجوعہ نے افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کے تحفظ کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔افغانستان کے سفارت خانے کے حکام نے اپنی حکومت کی جانب سے اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کیسیکورٹی کو بہتر کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور مقتول کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT