Tuesday , December 11 2018

افغانستان میں پھر خودکش بم حملے دو پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے ایک پولیس اسٹیشن پر کئے گئے خودکش بم حملے میں کم و بیش دو پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حملے لشکر باغ نامی علاقہ میں کئے گئے جو صوبہ ہلمند کا دارالخلافہ ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام 7 بجے دو شورش پسند جو بندوقوں اور دھماکو اشیاء سے لیس تھے، اچانک پولیس اسٹیشن پر

کابل ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے ایک پولیس اسٹیشن پر کئے گئے خودکش بم حملے میں کم و بیش دو پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حملے لشکر باغ نامی علاقہ میں کئے گئے جو صوبہ ہلمند کا دارالخلافہ ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام 7 بجے دو شورش پسند جو بندوقوں اور دھماکو اشیاء سے لیس تھے، اچانک پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دیا۔ دریںاثناء صوبائی پولیس سربراہ نبی خان ملاخیل نے بتایا کہ بندوقوں سے 10 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس کے بعد پولیس اسٹیشن کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا اور دوسرا خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگیا اور خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ اب تک کسی بھی گروپ نے بشمول طالبان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ صرف دو روز قبل ہی جلال آباد میں ایک خودکش بم حملے میں کم و بیش 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 125 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT