Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / افغانستان میں کار بم دھماکہ 8 افراد بشمول شہری ہلاک

افغانستان میں کار بم دھماکہ 8 افراد بشمول شہری ہلاک

قندھار ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 8 افراد بشمول ایک شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک گاڑی جس میں دھماکو مادے بھرے ہوئے تھے، ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ جنوبی افغانستان میں دھماکہ سے اڑا دی گئی۔ عمر زواک نے جو صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان ہے، کہا کہ مہلوکین میں 5 بچے ، 2 فوجی اور ایک ملازم پولیس شامل ہیں۔ یہ حملہ

قندھار ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 8 افراد بشمول ایک شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک گاڑی جس میں دھماکو مادے بھرے ہوئے تھے، ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ جنوبی افغانستان میں دھماکہ سے اڑا دی گئی۔ عمر زواک نے جو صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان ہے، کہا کہ مہلوکین میں 5 بچے ، 2 فوجی اور ایک ملازم پولیس شامل ہیں۔ یہ حملہ ضلع سنگین میں کیا گیا تھا۔ دیگر 9 افراد بشمول 4 شہری ، 4 فوجی اور ایک ملازم پولیس اس بم دھماکہ سے زخمی بھی ہوئے۔ ہلمند کے کئی اضلاع میں خشخش کی پیداوار ہوتی ہے جن میں سنگین بھی شامل ہیں۔ فوج نے بڑے پیمانے پر طالبان کے مستحکم قلعوں کے خلاف گذشتہ ماہ سے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ آج کے حملہ کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ طالبان جنگجو توقع ہیکہ روایتی طور پر موسم گرما کے دوران جو لڑائی کا موسم بھی سمجھا جاتا ہے، اپنی کارروائیاں شدید کردیں گے کیونکہ پہاڑی زروں کی برف پگھل جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT