افغانستان میں ہندوستان کا ذمہ دارانہ کردار : امریکہ

واشنگٹن۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر برائے وسطی ایشیا نے آج کہا کہ ہندوستان ، افغانستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اہم ترین کردار ادا کررہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق سہ رخی تعاون ہندوستان، افغانستان اور امریکہ کی جانب سے افغانستان میں کئے جارہے اقدامات کا مقصد پاکستان کو ہدف بنانا نہیں ہے۔ سینئر سفارت کار برائے وسطی ایشیا مسز الیس ویلس نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سال سے دیکھ رہے ہیں کہ افغانستان کی اقتصادی ترقی اور افغانستان کی تعمیر نو کیلئے ایک ذمہ دار کردار ادا کررہا ہے جس کی ٹرمپ انتظامیہ نے کافی ستائش کی ہے۔ قبل ازیں اسی مہینہ ویلس نے کابل کا بھی دورہ کیا تھا جہاں ہندوستان ، امریکہ اور افغانستان نے سہ رخی اقدامات کے حوالے سے اجلاس میں افغانستان کی تعمیر نو کو ترجیحی بنیاد پر عمل کرنے پر غور و فکر کیا تھا ۔ اس موقع پر بھی پاکستان بظاہر ناراض نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک نے تجارت ، ترقی اور سرمایہ کاری کو اپنے اہداف میں شامل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT