Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / افغانستان میں3ماہ بعد اتحادی حکومت 25وزراء کا اعلان

افغانستان میں3ماہ بعد اتحادی حکومت 25وزراء کا اعلان

کابل ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بطور صدر حلف لینے کے 3 ماہ بعد قومی اتحاد کی کابینہ کا اعلان کر دیاجبکہ سابق صدر برہان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی کو وزیرِ خارجہ مقرر کیا گیا۔ کابینہ میں3خواتین بھی شامل ہیں،کابل میں صدر غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں ہونے والی تقریب میں انھوں

کابل ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بطور صدر حلف لینے کے 3 ماہ بعد قومی اتحاد کی کابینہ کا اعلان کر دیاجبکہ سابق صدر برہان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی کو وزیرِ خارجہ مقرر کیا گیا۔ کابینہ میں3خواتین بھی شامل ہیں،کابل میں صدر غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی سربراہی میں ہونے والی تقریب میں انھوں نے 25 وزرا کا اعلان کیا۔کابینہ کی تشکیل کا یہ اعلان دونوں سابق حریفوں کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں گذشتہ سال متنازعہ انتخابات ہوئے تھے لیکن اب دونوں حریف ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔کابینہ کو اب پارلیمان کی منظوری لینا ہو گی۔صدر غنی کی کابینہ میں3 خواتین ہیں جن کے پاس امور خواتین، ثقافت اور اعلیٰ تعلیم کے قلمدان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT