Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان نے اے سی سی پریمیئر لیگ خطاب جیت لیا

افغانستان نے اے سی سی پریمیئر لیگ خطاب جیت لیا

کوالالمپور ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان ٹیم کے لئے بارش رحمت بن گئی۔افغانستان نے نیپال کو بڑے فرق سے شکست دے کر اے سی سی پریمیئر لیگ کاخطاب جیت لیا۔ٹورنمنٹ کے فائنل میں افغانیٹیم نے کوڈک ورتھ لوئس نظام کے تحت108 رنز سے کامیابی ملی۔دولت زردان کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ٹورنمنٹ کی دو ٹاپ ٹیموں (افغانستان اور نیپال)

کوالالمپور ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان ٹیم کے لئے بارش رحمت بن گئی۔افغانستان نے نیپال کو بڑے فرق سے شکست دے کر اے سی سی پریمیئر لیگ کاخطاب جیت لیا۔ٹورنمنٹ کے فائنل میں افغانیٹیم نے کوڈک ورتھ لوئس نظام کے تحت108 رنز سے کامیابی ملی۔دولت زردان کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ٹورنمنٹ کی دو ٹاپ ٹیموں (افغانستان اور نیپال) نے آئندہ سال ہونے والی ایشین کرکٹ کونسل چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دیگر مقابلوں میں متحدہ عرب امارات نے عمان اور ہانگ کانگ نے ملائیشیا کو شکست دی۔ اے سی سی پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں افغانستان نے49.2 اوورس میں 262 رنز بنائے۔

عثمان غنی اورحشمت اللہ شیدی نے فی کس 52 رنز بنائے۔نور علی زردان 43رنز بناسکے جبکہ شکتی گاوچن اوربسنتی ریگمی نیفی کس 3 جبکہ عارف شیخ 2 اورراج پردھان اورسومپل کامی نے ایک وکٹ لی۔ نشانہ کے تعاقب میں نیپالی ٹیم نے32 اوررس میں 9وکٹوں پر 128رنز بنائے کہ اس موقع پر بارش کے سبب میچ کو روکنا پڑا۔ اس طرح افغانستان کو نیپال کیخلاف ڈک ورتھ لوئس کے تحت 108 رنز سے کامیابی ملی۔دولت زردان 4،میرواعظ 2 اورامیر حمزہ اور محمدبنی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے عمان کو 57 رنز سے ہرا دیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.4 اوورس میں 162 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ محمد شہزاد نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عمان کی جانب سے ایم انصاری نے چار اور عارف حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT