Friday , July 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان نے پاکستان کو شکست دی

افغانستان نے پاکستان کو شکست دی

ویلنگٹن۔14 جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا ہے اور افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے حیران کن شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ میں انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز ہوا جہاں پاکستان ٹیم کے کپتان حسان خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا۔ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47.4 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، روحیل نذیر کے سوا پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، نذیر 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ اور قیاس احمد نے 3، 3 اور نوین الحق نے2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغانستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔افغانستان کی جانب سے درویش رسولی نے ڈٹ کر پاکستانی بولروں کا مقابلہ کیا اور 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ رحمت اللہ 31 اور اکرام 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ادھر دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو اپنے پہلے ہی میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کیگن سیمنز 92 اور میلیوس 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39.3 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، فن ایلن نے 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی ۔

TOPPOPULARRECENT