Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان ورلڈکپ 2015کافاتح ہو گا،روبوٹ کی پیش قیاسی

افغانستان ورلڈکپ 2015کافاتح ہو گا،روبوٹ کی پیش قیاسی

کینٹربری۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ کھلاڑیوں کے جوش وجذبے کے تو ماہرین اور مبصرین مداح بن ہی چکے ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں موجود ایک روبوٹ افغان پرچم کا پرستار بن گیا اور اسے نیا عالمی چیمپئن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کینٹربری یونیورسٹی کے ایک

کینٹربری۔12 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ کھلاڑیوں کے جوش وجذبے کے تو ماہرین اور مبصرین مداح بن ہی چکے ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں موجود ایک روبوٹ افغان پرچم کا پرستار بن گیا اور اسے نیا عالمی چیمپئن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کینٹربری یونیورسٹی کے ایک روبوٹ نے پیش قیاسی کی ہے کہ افغانستان ورلڈکپ2015کا سہرااپنے سرپرسجالے گا۔ کینٹربری کے پی ایچ ڈی کے طالب علم ایڈوارڈو سینڈووال نے پیشن قیاسی کرنے والاروبوٹ تیارکیاہے جس کانام’’ اکرام‘‘ رکھاگیا ہے ،روبوٹ نے 14ممالک کے پرچم کودیکھنے کے بعد افغانستان کو فاتح کے طورپر منتخب کرلیا۔ روبوٹ کو تیار کرنے والے طالب علم نیکہاہے کہ یہ پیش قیاسی بظاہر غیر حقیقی ہے لیکن کرکٹ ایساکھیل جس کانتیجہ غیرمتوقع ہوتاہے۔

TOPPOPULARRECENT